حالیہ دہشت گردی کی لہر میں پاکستان کے ازلی دشمن بھارت ‘ اسرائیل کا ہاتھ ہے جو کئی سالوں سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کے در پر ہیں ‘ہمایوں زمان مرزاسینئر رہنماء پیپلزپارٹی آزادکشمیر

pic02

میرپور(قدرت روزنامہ17فروری2017)پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر رہنماء چیئرمین جموں وکشمیر ہیومن رائٹس کمیشن ہمایوں زمان مرزا نے کہا ہے کہ حالیہ دہشت گردی کی لہر میں پاکستان کے ازلی دشمن بھارت ، اسرائیل کا ہاتھ ہے جو گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کے در پر ہیں ان کی طرف سے دہشت گردانہ حملے قوم اور افواج پاکستان کے حوصلے پستے نہیں کیے جاسکتے پاکستان کے بہادر عوام ملکی سلامتی ، خود مختاری اور سالمیت کیلئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کیلئے تیار ہیں افواج پاکستان کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک دشمن عناصر کو للکار کا یہ واضع پیغام دے دیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت ملکی سالمیت اور خود مختاری پر وار کرنے والوں معاف نہیں کرینگے ، لاہور ، پشاور کے بعد پاکستان کی بڑی درگاہ حضرت سید سخی شہباز قلندرؒ کے مزار پر دھماکہ دہشت گردوں اور ملک دشمن عناصر کا بزدلانہ وار ہے نہتے عوام کو شہید کرنے والوں کو کسی بھی صورت نہیں بخشا جا سکتا .یہ دہشت گرد عناصر بہت جلد اپنے منطقی انجام سے دوچار ہونگے پاکستانی قوم کا ہر فرد افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا کررہا ہے اور جب تک ملک کو دہشت گردی سے پاک نہیں کر دیتے اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے .

ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء ہمایوں زمان مرزا نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا . ہمایوں زمان مرزا نے کہا کہ سیون شریف درگاہ پاکستان کی بڑی درگاہوں میں شمار ہوتی ہے اس   
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top