جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں خودکش حملہ آور کے داخل ہونے کی اطلاعات پرسیکیورٹی ہائی الرٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ17فروری2017)کراچی، لاہور، پشاور اور سہون شریف کے بعد جڑواں شہروں اسلام آباد اورراولپنڈی میں خودکش حملہ آور کے داخل ہونے کی اطلاعات پرسیکیورٹی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے.نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے ہائی الرٹ میں کہا گیا ہے کہ اسامہ ولد محمد علی محمد نامی خودکش حملہ ٰآور جڑواں شہروں میں خودکش حملے کی کارروائی کیلئے روانہ کردیا گیا ہے اس لئے تمام اداروں کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی تاکید کی جا رہی ہے.
ہائی الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسامہ اور اس کا بھائی پشاور میں زیر تعلیم تھے جبکہ کوئٹہ میں موجود غزالی نامی شخص مبینہ طور پر ان کا سہولت کار ہے.ذرائع کے مطابق ہائی الرٹ جاری ہونے کے بعد راولپنڈی ہائیکورٹ، ضلعی عدالتوں، پولیس لائنز اور بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سمیت اہم عمارتوں کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top