پاکستانی قوم متحدہے اور پاک آرمی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، عمران خان

imran-

اسلام آباد(قدرت روزنامہ17فروری2017)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ،جہانگیر ترین، شاہ محمود قریشی،نعیم الحق، سید صمصام علی بخاری، عبدالعلیم خان، اعجازاحمدچوہدری، شفقت محمود ، میاں محمودالرشید، شعیب صدیقی ، ڈاکٹر شاہد صدیق خان ،میاں اسلم اقبال ، ڈاکٹر یاسمین راشد ، ولید اقبال ، ظہیر عباس کھوکھر، سہیل ظفر چیمہ ، نعمان چٹھہ نے آوران بلوچستان اور سہیون شریف دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ،دہشتگردی کے واقعات میں آرمی کے جوانوں سمیت اتنے بڑے پیمانے پر شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کاظہار کیا.انہوں نے کہاکہ دہشتگرد ملک کے امن کو تباہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور دہشتگردی کی نئی لہر انتہائی تشویشناک ہے ، پنجاب اور کے پی کے کے دہشتگردی واقعات کے بعد سیکیورٹی کے غیرمعمولی اقدامات اٹھائے جانے چاہئے تھے مگر ایسانہیں ہوا ، انہوں نے کہاکہ زخمیوں کو ہسپتال میں بہترین طبی سہولیات مہیا کی جانی چاہئے ، انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نپٹا جانا چاہئے ، پاکستانی قوم متحدہے اور پاک آرمی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خا ک ملانے کے لئے سیسہ پلائی دیوا ر بن جائیں.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top