حکام نے افغان سرحد کے قریب گاﺅں شلمان کے مکینوں کو علاقہ خالی کرنے کا حکم دیدیا

خیبر ایجنسی (قدرت روزنامہ17-فروری-2017) حکام نے افغان سرحد کے قریب گاﺅں شلمان کے مکینوں کو علاقہ خالی کرنے کا حکم دیدیا .ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے افغان سرحد کے قریب ممکنہ دہشتگردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر لیا او ر اس حوالے سے گاﺅں شلمان کے مکینوں کو فوری طور پر گھر اور علاقہ خالی کر نے کا نوٹس دیا گیا ہے .

پولیٹیکل ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز افغان سرحدی علاقے میں کالعدم تنظیموں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے جس کے باعث یہاں کے حالات کشیدہ ہیں اور کسی کو علاقے میں داخل ہونے یا باہر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی تاہم اب اس آپریشن کا دائرہ کار مزید بڑھانے کیلئے گاﺅں کے مکینوں کو علاقہ خالی کرنے کا نوٹس دیا گیا ہے ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top