مبشر لقمان کی آرمی چیف  پر سخت تنقید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ17-فروری-2017) نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی مبشر لقمان نے گذشتہ روز سیہون شریف پر ہونے والے دھاکے کے بعد آرمی چیف کی جانب سے دئے گئے بیان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا. مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جب سب کو معلوم ہے کہ یہ دہشتگرد اور عسکریت پسند کہاں سے آ رہے ہیں اور ان کی ٹریننگ کون کر رہا ہے ، ان کی پناہ گاہیں کہاں ہیں تو ہم کیوں ان کے خلاف کارروائی نہیں کر رہے ؟ ہم کیوں یہ کہہ دیتے ہیں کہ یہ ممالک ہمارے دوست ہیں.

پاکستان کی خارجہ پالیسی پر تنقید کرتے ہی پیمرا ہمیں نوٹس بھیج دیتی یے کیا پاکستان کی خارجہ پالیسی کے اوپر نکتہ چینی کرنا ٹھیک نہیں ہے؟ مبشر لقمان نے کہا کہ گذشتہ روز ہونے والے دھماکے کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے دیا گیا بیان مجھے بالکل پسند نہیں آیا. مبشر لقمان نے آرمی چیف کے بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اس سے پہلے دہشتگردوں کو کیوں چھوٹ نہیں ملتی رہی ہمیشہ ہی کسی بڑے سانحے کے بعد نیشنل ایکشن پلان پر زبردستی عمل کیوں کروائیں گے..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top