’’را‘‘ اور ’’خاد‘‘ نے جنوبی پنجاب کو مرکز بنا لیا،سخت کارروائی کرنا ہو گی،عسکری ماہرین

37

لاہور(قدرت روزنامہ17فروری2017)سابق آرمی چیف جنرل ضیاء الدین بٹ نے کہا کہ ایک ہی وقت میں چاروں صوبوں کے اندر دہشتگردوں کے حملوں نے کئی سوالوں کو جنم دیا ہے .جس کے جواب حکومت اور پاکستان کی انٹیلی جنس کے پاس موجود ہیں دہشتگردی کی اس تازہ لہر کے ماسٹر مائنڈ بھارتی ایجنسی را اور افغانستان کی خاد دونوں ہیں جنہوں نے مرکز جنوبی پنجاب بنا لیا ہے اور وہاں کے مقامی لوگوں کو اس میں استعمال کر رہے ہیں اس لہر کو کچلنے کے لئے پاکستان کی تمام ایجنسیوں ،عسکری اور سیاسی قیادت کو ایک پلیٹ فارم پر آنا ہو گا .

سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی نے کہا کہ تازہ حملوں سے پاکستان کے نئے آرمی چیف ،نئے ڈی جی آئی ایس آئی کا امتحان شروع ہو گیا ہے دہشتگرد چاروں صوبوں میں ایک ہی وقت میں حملے کر کے پاکستانی قیادت کا موڈ اور وژن چیک کرنا شروع ہو گئے ہیں .جنرل راحیل شریف کے دور میں دہشتگرد اور ان کی کمان کرنے والے ان سے خوف زدہ تھے اگر کہیں دہشتگرد کارروائی کرتے تھے تو جنرل راحیل شریف اتنا سخت انہیں جواب دیتے تھے کہ انہیں بھاری نقصان اٹھانا پڑتا تھا جس سے وہ کونے کھدروں میں چھپ گئے تھے انہیں سانس لینے نہیں دینا ہو گی اگر انہیں سانس آ گئی تو یہ پاکستان کے اندر ضرب عضب شروع ہونے سے پہلے کے حالات پیدا کر دیں گے اور پھر سنبھلا نہیں جا سکے گا .اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل (ر) راحت لطیف نے کہا کہ ساؤتھ پنجاب تازہ کارروائیوں کا مرکز ہے پاکستان کو اسی جذ بے اور عزم کے ساتھ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ایکشن لینا ہو گا جو صرب عضب شروع کرتے وقت تھا اس پر عسکری ،سیاسی قیادت اور پوری قوم کو ایک پچ پر آنا ہو گا .حکومت اور اپوزیشن کو اس نازک وقت میں پاناما سمیت ذاتی لڑائیوں سے نکلنا ہو گا اور دہشتگردوں کے خلاف صف بندی کرنا ہو گا ورنہ اگر یہ خدا نہ خواسطہ حاوی ہو گئے تو انہیں سنبھالنا مشکل ہو گا .اب مذمت کا وقت نہیں ہے بلکہ ان پر سخت ضرب لگانے کا وقت ہے.جنرل (ر) راشد قریشی نے کہا کہ لگ یہ رہا ہے کہ دہشتگردوں نے پھر نئی صف بندی کر لی ہے اور انہیں افغانستان ،بھارت اور اسرائیل مکمل سپورٹ کر رہے ہیں ان کی اس نئی صف بندی کو ابھی سے کچل دینا چاہیے اور ہماری جو کمزوریاں اور کوتاہیاں ہیں جن سے وہ دوبارہ متحد ہو رہے ہیں ان کو ختم کرنا ہو گا اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ تازہ کارروائیاں نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد نہ ہونے کا نتیجہ ہے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top