سپریم کورٹ کے باہرعمران خان نے ملاقات کے خواہشمندپی ٹی آئی ورکرزکوجھاڑپلادی ،ْ پیسے مانگنے کا الزام عائد کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ17فروری2017)سپریم کورٹ کے باہرعمران خان نے ملاقات کے خواہشمندپی ٹی آئی ورکرزکوجھاڑپلادی.جمعرات کو سربراہ تحریک انصاف عمران خان پانامہ کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ سے باہر آئے تو نے ان سے ملنے کی کوشش کی جس پر عمران خان نے یہ کہہ کر جھاڑ پلادی کہ پیسے مانگتے ہو جواب میں کارکنوں نے کہا کہ ہم پیسے نہیں مانگتے ہم نے ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے.

ملاقات کیلئے آئے کارکن فرحان خان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے مارشل آرٹس میں ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے اور خان صاحب سے ملنا چاہتا تھا. فرحان خان کا کہنا تھا کہ نعیم الحق اور عون چوہدری نے گزشتہ روز 5 گھنٹے بنی گالہ میں بٹھائے رکھا. ہم تو عمران خان سے ملنا چاہتے تھے مگر ہمیں ملنے نہیں دیا گیا. یاد رہے کہ پانامہ کیس کی سماعت کے بعد عمران خان سے بلوچستان اور لاہور سے تعلق رکھنے والے 2 کارکن عمران خان سے ملنا چاہتے تھے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top