نبی کرم ﷺ ۱وجہہ تخلیق کائنات ہیں

08

اسلام آباد(قدرت روزنامہ17-فروری-2017)نبی کرم ﷺ ۱وجہہ تخلیق کائنات ہیں. اسلام کی اساس میرے آقا کریم ﷺ کی محبت ہے اور آپ ؐ کی تعلیمات کی پیروی ہے.

اسلام کے متوالوں کے دلوں میں آپؐکی محبت اس قدر گھر کر چکی ہے کہ جناب رسول کریم ﷺ کی استعمال کردہ چیزیں بھی ہمارے لئے ہماری جانوں سے بڑھ کر ہیں. تازہ ترین میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی حکومت نے ریاض میں جاری میلے میں حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے حضرت محمد ﷺکی انگوٹھی زیارت کیلئے پیش کردی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ آپ ؐکی انگوٹھی کا دیدار کر سکیں.اس مبارک انگوٹھی کا دیدار کرنے کیلئے سعودی شہریوں سمیت غیر ملکیوں کی ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسولؐ حرمین شریفین انتظامیہ کے پویلین پہنچ رہے ہیں.انگوٹھی پر ’’محمد رسول اللہ ‘‘تحریر ہے. جس کو دیکھ کے لوگوں کا ایمان پھر سے تازہ ہو جاتا ہے.احادیث کے مطابق پیغمبر اسلام ؐیہ انگوٹھی اپنے بائیں ہاتھ کی انگلی مبارک میں پہنا کرتے تھے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top