ملک بھر میں دہشت گردوں کیخلاف پے درپے کارروائیاں

کراچی(قدرت روزنامہ17فروری2017)ملک بھر میں دہشت گردی کی پے درپے کارروائیوں نے سیکورٹی فورسز نے ملک بھر میں کارروائیاں کی ہیں جن میں 37 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں. کراچی میں ایک گھنٹے میں رینجرز کے ساتھ 2 مقابلے ہوئے ہیں.

دونوں مقابلوں میں 18 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں. نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر میں رینجر زکا سرچ آپریشن تھا .ترجمان رینجرز کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے رینجرزاہلکاروں پر فائرنگ کر دی.  فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشت گرد ہلاک ہو گئے. دوسرے واقعے میں سیہون شریف میں امدادی کارروائیوں کے بعد واپس لوٹنے والے رینجرز کے ایک قافلے پر سپر ہائی وے کاٹھور کے قریب حملہ کیا گیا. رینجرز کی جوابی کارروائی میں 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے. ترجمان رینجرز کے مطابق دونوں مقابلوں میں 3 رینجرز اہلکار زخمی ہوگئے. پشاور میں سیکورٹی فورسز سے مقابلے میں 3 دہشتگرد' کوہاٹ میں 6 دہشتگرد ' بنوں میں تھانہ بکا خیل کی حدود مروت خیل کے علاقہ میں فورسز سے مقابلے میں 4 دہشتگرد' ڈیرہ اسماعیل خان میں رات کو پولیس مقابلے پر حملہ کرنے والے 2 دہشگرد ' کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں ایف سی آپریشن 2 دہشتگرد جبکہ 2 ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے.ادھر سرگودھا کے علاقہ مٹھہ معصوم میں سیکورٹی فورسز سے مقابلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top