دونوجوان رشتہ دار جوڑے کی پراسرار موت نے ورثاء اورپولیس کورطہ حیرت میں ڈال دیا

خانیوال(قدرت روزنامہ17فروری2017)دونوجوان رشتہ دار جوڑے کی پراسرار موت نے ورثاء اور پولیس کو ورطہ حیرت میںڈال دیا ‘ایک نے موت کا پھندہ گلے میں ڈال کر جبکہ دوسری نے چلتی ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کرلی تفصیلات کے مطابق خانیوال میں دو قریبی رشتہ دار نوجوان شہزاد اور سمرین سعید کی موت کی وجہ سامنے نہ آسکی .نواحی علاقے گلبرگ کے رہائشی شہزاد نے گزشتہ صبح اپنے گھر کے کمرے میں سیلنگ فین سے لٹک کر گلے میں پھندہ ڈال کر خود کشی کرلی جبکہ اس کی موت کے کچھ دیر بعد اس کے رشتہ دار لڑکی سمرین نے مشتاق کالونی کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی تیز گام ایکسپریس ٹرین کے سامنے کود کر موت کو گلے لگالیا پولیس رپورٹ کے مطابق مرنے الا نوجوان جوڑا آپس میں رشتہ دار ہیں تاہم ان کے لواحقین ان کی موت کے اسباب بتانے سے گریزاں ہیں جبکہ پولیس تھانہ سٹی اس سلسلے میں تفتیش کررہی ہے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top