پاک افغان سرحد پر ایف سی چیک پوسٹ پرافغانستان سے حملہ

راولپنڈی(قدرت روزنامہ17فروری2017)پاک افغان سرحد پر موجود فرنٹیئر کارپس ( ایف سی ) کی چیک پوسٹ پر افغانستان سے دہشت گردوں کے حملے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے. پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سرحد پار سے ہونے والے دہشتگرد حملے پر ایف سی اہلکاروں نے بھر پور جواب دیتے ہوئے جوابی کارروائی کی.

جاری بیان کے مطابق ایف سی کی کارروائی میں تمام حملہ آور مارے گئے. بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشتگرد حملے میں چیک پوسٹ پر مامور 2ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top