کوٹ غلام محمد، ٹریکٹرالٹنے سے2افرادموقع پر جاںبحق

کوٹ غلام محمد(قدرت روزنامہ17فروری2017)کوٹ غلام محمدکے نزدیک ٹریکٹرالٹ جانے کی وجہ سے2افرادموقع پرہی جاںبحق ہوگئے،تفصیلات کے مطابق کوٹ غلام محمدکے نزدیک کلواری بس اسٹاپ پرکنڈیاری ضلع شانگھڑکے رہائشی ٹریکٹرڈرائیوررزاق بروہی ولدلاک بخش بروہی عمر55سال اوراسکاساتھی محمدبروہی ولدنبی بخش بروہی نے چنگچی رکشہ کوبچانے کی کوشش کی مگراچانک ٹریکٹرالٹ گیاجسکے نتیجے میںعبدالرزاق بروہی اورمحمدبروہی موقع ہی پرزخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے جاںبحق ہوگئے.دونوںافرادکاتعلق ضلع سانگھڑکے علاقے کنڈیاری سے بتایاگیاہے

حادثے کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعدادمیںآس پاس رہنے والے دیہاتی سینکڑوںکی تعدادمیںجائے وقوعہ پرپہنچ گئے جبکہ اطلاع ملنے پرکوٹ غلام محمدپولیس جائے وقو عہ پرپہنچی اورلاشوںکوتعلقہ اسپتال پہنچایاگیاجہاںپرلاشوںکومردہ خانے میںرکھاگیاہے جبکہ لاشوںکی شناخت جاںبحق ہونے والے دونوںافرادسے ملنے والے کارڈہوکرنے کے بعدورثاء کواطلاع دیدی گئی.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top