اگر کسی کو پریانکا چوپڑا یا کترینہ سے ملنے کا شوق ہے تو وہ بھارت روانہ ہوجائیں:سینیٹرحافظ حمد اللہ

3

اسلام آباد(قدرت روزنامہ17فروری2017) جمعیت علماء اسلام کےسینیٹرحافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ ایک طرف بھارت کنٹرول لائن پر ہمارے فوجیوں کو شہید کررہا ہے تو دوسری طرف حکومت نے ملک بھر میں بھارتی فلموں کی نمائش کی اجازت دے دی.سینیٹ میں نقطہ اعتراض پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ نے کہا کہ بھارت ہمارے فوجیوں کو لائن آف کنٹرول پر نشانہ بنا رہا ہے مگر حکومت نے ملک بھر میں بھارتی فلموں کی نمائش کی اجازت دے دی جو سمجھ سے بالاتر ہے.

انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فلموں کی نمائش سے حکومت معلوم نہیں کس کے سرمائے کو مضبوط کررہی ہے. سینیٹر حمد اللہ نے کہا کہ اگر کسی کو پریانکا چوپڑا یا کترینہ سے ملنے کا شوق ہے تو وہ بھارت روانہ ہوجائیں.یاد رہے اڑی سیکٹر پر حملے اور مقبوضہ کشمیر میں نہتے لوگوں پر مظالم کے بعد پاکستانی سینما مالکان نے بھارتی فلمیں از خود بند کرنے کا اعلان کیا تھا.جبکہ پیمرا نے حکومتی درخواست پر ملک بھر میں فلموں کی نمائش پر پابندی بھی عائد کی تھی.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top