لاہور میں بی بی پاکدامن مزار اور شاہ شمس تبریز کے مزار کو زائرین کیلئے بندکردیا گیا

اسلام آباد/ملتان /لاہور(قدرت روزنامہ17-فروری-2017)ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کو دیکھتے ہوئے پورے ملک میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ، لاہور میں بی بی پاکدامن مزار اور شاہ شمس تبریز کے مزار کو زائرین کیلئے بندکردیا گیا ، شہریوں کو سفر کے دوران شناختی کارڈ ساتھ رکھنے کی ہدایت . ذرائع کے مطابق جمعرات کو سیہون شریف میں حضرت سخی لال شہباز شہباز قلندر کے مزار پر دھماکے کے بعد پورے ملک میں دہشتگردی کی لہر کو دیکھتے ہوئے سیکیورٹی ہائی الرٹ جاری کر کردیا گیا شہریوں کو سفر کے دوران شناختی کارڈ ساتھ رکھنے کی ہدایت کردی گئی لاہور میں مزار بی بی پاکدامن اور ملتان میں شاہ تبریز کے دربار کو عوام کیلئے بند کردیا گیا اسلام آباد میں امام بری دربار کو بھی وقتی طور پر عوام کیلئے بند کردیا گیا ہے اور گولڑہ شریف دربار پر اضافی سیکورٹی تعینات کردی گئی .

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top