مریم نواز بیئریر سرٹیفکیٹس کی مالک رہ چکی ہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ16-فروری-2017) حسن اور حسنی نواز کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ مریم نواز بیئریر سرٹیفکیٹس کی مالک رہ چکی ہیں . سماءٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے دوران وزیر اعظم کے صاحبزادوں کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے عدالت کو بتایا کہ مریم نواز بیئریر سرٹیفکیٹس کی مالک رہ چکی ہیں جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ معاملہ ایمانداری کا ہو تو ڈکلریشن دے سکتے ہیں .

سپریم کورٹ نے وکیل سلمان اکرم راجہ کے دلائل پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اربوں کا معاملہ ہے اور آپ کہتے ہیں کہ ایک بھی دستاویز نہیں ہے .”وزیر اعظم یا کسی اور کو نہیں قانون کو مد نظر رکھیں گے “.(ج،ا)..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top