بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہوں کہ سابق سیکرٹری خارجہ اور موجودہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی رگوں میں دوڑنے والے خون کا تعلق شاہی خاندان سے ہے

b2

اسلام آباد(قدرت روزنامہ16فروری2017)ہو سکتا ہے عام عوام میں سے بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہوں کہ سابق سیکرٹری خارجہ اور موجودہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی رگوں میں دوڑنے والے خون کا تعلق شاہی خاندان سے ہے . شہریار خان شہزادی بھوپال اور برصغیر پاک و ہند کی پہلی پائلٹ خاتون اور مایہ ناز شکاری عابدہ سلطان کے فرزند ارجمند ہیں.

تفصیلات کے مطابق متحدہ ہندوستان پر جب انگریز قابض ہوئے تھے تو اس وقت یہاں 563شاہی ریاستیں موجود تھیں ان میں ریاست بھوپال خوشحالی اور اہم ترین ریاستوں کے حوالے سے سرفہرست تھی. ریاست بھوپال کے آخری حکمران نواب حمید اللہ خان کی صاحبزادی اور ریاست کی ولی عہد شہزادی عابدہ سلطان جو 1913میں پیدا ہوئیں اور 2002میں انتقال کر گئیں غیر معمولی شخصیت کی مالکہ تھیں. ان کی دادی سلطان جہاں بیگم جو بھوپال کی مسلسل چوتھی اور آخری خاتون حکمران تھیں ، انھوں نے شہزادی کی تربیت بہت غیر معمولی انداز میں کی تھی. انگریز ہندوستان سے رخصت نہیں ہوتے اور شاہی ریاستیں پاکستان و ہندوستان میں ضم نہیں ہوتیں تو یقیناً شہزادی اپنے والد نواب حمید اللہ کے بعد پانچویں خاتون حکمران بن کر نمایاں ہوتیں.شہزادی عابدہ سلطان پولو، کرکٹ اور ا سکواش کی بہترین کھلاڑ ی، گھوڑ ے بازی کی ماہر اور بے مثل شکاری تھیں جنھوں نے اپنی زندگی میں 73 شیر مارے. 1941 میں انھوں نے اْس وقت جہاز اڑ انے کی تربیت اور لائسنس لیا جب لوگ عام گاڑ ی چلانا بھی نہیں جانتے تھے. وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی ہندوستان کی پہلی خاتون تھیں. یہ بات بھی قابل فخر ہے کہ قیام پاکستان کے موقع پرعابدہ سلطان بھوپال کی انتہائی عیش و عشرت کی زندگی کو چھوڑ کر اپنے بیٹے شہریار محمد خان کے ہمراہ پاکستان منتقل ہوگئیں تھیں...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top