ذہین ترین بچہ۔۔صرف 4 سال کی عمر میں یونیورسٹی میں داخل ہونے والا بچہ جس کا آئی کیو لیول کیا تھا؟7

kim-

اسلام آباد(قدرت روزنامہ16فروری2017)جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے کم ینگ یونگ کی ذہانت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے. کم ینگ یونگ کو دنیا کا سب سے ذہین بچہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور یہ صرف ۴ سال کی عمر میں ہی اپنا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروا چکا تھا.

کم ینگ یونگ 4 سال کی عمر میں چار زبانوں پر عبوررکھتا تھا اور اس کا آئی کیو لیول اس وقت 210 یعنی سب سے زیادہ تھا. کم ینگ یونگ 1962میں پیدا ہوا اور اس کی ذہانت کو دیکھتے ہوئے 4 سال کی عمر میں

معروف یونیورسٹی اسے داخلہ دینے پر مجبور ہو گئی. کم ریاضی اور دیگر مضامین کے پیچیدہ سے پیچیدہ مسئلے بھی چند منٹ میں حل کر لیتا تھا. صرف 7 سال کی عمر میں کم کی ذہانت کو دیکھتے ہوئے امریکی خلائی ادارے ناسا نے اسے نوکری کی آفر بھی کر دی. اور محض چند سال بعد کم نے انتہائی کم عمر میں پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کر لی تھی. کم اس وقت شمالی کیونگ ڈویلپمنٹ ریسرچ سنٹر کے نائب صدر کی حیثیت سے فرائض سر انجام دے رہا ہے.واضح رہے کہ دنیا کا یہ ذہین ترین بچہ ایک مسلمان کا بیٹا ہے اور اس کے والد کا نام عباس ہے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top