انشاء اللہ اگلے ہفتے تک عدالت عظمیٰ سے نواز شریف کا سیاسی تابوت نکلے گا۔ شیخ رشید کا حیران کن دعویٰ

shiekh-

اسلام آباد (قدرت روزنامہ16فروری2017)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پانامہ میں عوام کو سیاسی فتح نصیب ہو گی اور انشاء اللہ اگلے ہفتے تک عدالت عظمیٰ سے نواز شریف کا سیاسی تابوت نکلے گا . ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں کیا .

شیخ رشید احمد نے کہا کہ پانامہ لیکس کا مقدمہ جہاں سے شروع ہوا تھا وہیں پر ہے کیونکہ

شریف خاندان کے وکیل کہہ رہے ہیں کہ ہمارے پاس بیرون ملک جائیداد کی ملکیت کے حوالے سے کوئی دستاویز موجود نہیں . انہوں نے کہا کہ بیرون ملک جائیداد کی ملکیت کے ثبوت نہ آنا ہی عوام کی اخلاقی اور سیاسی فتح ہے اور انشاء اللہ اس ہفتے یا اگلے ہفتے تک نواز شریف کا سیاسی تابوت سپریم کورٹ سے نکلے گا . ..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top