پاکستان کا فخر اور سابق آرمی چیف راحیل شریف کی زندگی کے واقعات بھی ان کی طرح بےحد خوبصورت ہیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ16-فروری-2017)پاکستان کا فخر اور سابق آرمی چیف راحیل شریف کی زندگی کے واقعات بھی ان کی طرح بےحد خوبصورت ہیں . سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ہمشیرہ نے ایک انٹرویومیں بتایا کہ راحیل شریف بچپن میں بہت خوبسورت تھے جس کی وجہ سے میں انہیں بوبی بلاتی تھی اور میں نے انکا یہ نام رکھا اور انکی اہلیہ بھی انہیں بوبی کہتی ہیں.

انہوں نے مزید بتایا کے وہ جب بے اے میں تھی تو انہیں ایک نرسری کی کلاس کو پڑھانے کا موقع ملا تو اس دوران کلاس میں ایک بچہ تھا جو بہت خوبصورت تھا اور اس کا نام بوبی تھا جس سے مجھے راحیل شریف کا بچپن یاد آگیا وہ بھی بچپن میں بہت خوبصورت تھے اور میں نے انکا نام بوبی رکھا تھا جس بعد میں نے فیصلہ کیا کہ میں ان راحیل شریف کو بوبی بلایا کرونگی .انہوں نے مزید کہا کہ راحیل شریف کی اہلیہ کو انکے گھر والے پیار سے کو کے نام سے بلاتے تھے.شادی کے بعد دونوں کو راحیل اینڈ کو اور بوبی اینڈ کو کے نام دئیے گئے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top