لاہور اور پشاور میں دہشتگردی کے واقعات کے بعد ممکنہ دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر جڑواں شہروں میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

pic_1484074198

اسلام آباد / راولپنڈی(قدرت روزنامہ16-فروری-2017) گذشتہ تین روز میں لاہور اور پشاور میں دہشتگردی کے واقعات کے بعد ممکنہ دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر جڑواں شہروں میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے . تفصیلات کے مطابق  سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے سے متعلق متعلقہ اداروں کو احکامات بھی جاری کر دئے گئے ہیں.

راولپنڈی ہائیکورٹ،ضلعی عدالتوں اور پولیس لائنز سمیت بےنظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی سیکورٹی سخت کردیا گیا ہے دوسری جانب عدالتوں میں آنے والے سائلین کی بھی سخت چیکنگ کی جارہی ہے ضلعی انتظامیہ اور دیگر سیکورٹی اداروں نے سیکورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے راولپنڈی کے اطراف اور حساس مقامات پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی ہے ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top