دہشتگردوں کا صفایا کریں گے کیونکہ یہ ہمارے بچوں کے مستقبل کا سوال ہے

28

اسلام آباد (قدرت روزنامہ16-فروری-2017) چیف جسٹس آف پاکستا ن جسٹس ثاقب نثار نے لاہور اور پشاور میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا صفایا کریں گے کیونکہ یہ ہمارے بچوں کے مستقبل کا سوال ہے، وکلا کو ریلیف نہ ملنے پر جج صاحبان سے زیادتی کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے ،ہمیں مل کر رہنا چاہیے ہم ایک ہی جسم کے دو حصے ہیں. تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کا پاکستان بارکونسل کے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سانحہ لاہوراورپشاورکی بھرپورمذمت کرتے ہیں،ہم دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں کامیاب ہوں گے اور دہشتگردوں کا صفایا ہوگاکیونکہ یہ ہمارے بچوں کے مستقبل کاسوال ہے.

انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے پاس اختیارات ہیں اور عوام کو انصاف ہوتا ہوا نظر آئے گا. پاکستان کو اپنے کردار اور کاوشوں سے بہترین ملک بناناہے .سپریم کورٹ کاہر جج ایک قلعہ ہے اسے کسی صورت تسخیر نہیں کیا جاسکتا اورنہ کوئی ملکی خدمت میں ہمارے جذبے کومتزلزل کرسکتا ہے .کسی بھی ملک کی آزاد عدلیہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے.جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ جج قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا پابندہوتا ہے وہ قانون کی خلاف ورزی کر کے فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں رکھتاکیونکہ قانون کے مطابق فیصلہ کرنا ججز کی آئینی ذمہ داری ہے او رقانون کی حکمرانی ملکی ترقی کے لیے ناگزیر ہے . انصاف کی فراہمی ہماری ذمہ داری و مقصد ہے اورآنے والے وقت میں بھی عدلیہ اداروں کی اصلاح میں کرداراداکرےگی.میں یقین دلاتا ہوں کہ ججزتقرریاں میرٹ پرہوں گی کیونکہ ججزکی عزت آزادعدلیہ کےساتھ ہے.)..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top