اگر بول انتظامیہ کی جانب سے اس بارے میں کوئی التوا ء لیا گیا تو پھر پیمرا پر تین ہفتوںکے اندر اندر معاملہ نمٹانے کی پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ16-فروری-2017)سپریم کور ٹ نے نجی ٹیلی ویژن چینل بول کے میزبان عامر لیاقت کے پروگرام ’’ایسا نہیں چلے گا‘‘ کی بندش سے متعلق معاملہ کے حوالے سے دائر نظر ثانی کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے پمرا کو تین ہفتوں میں معاملہ نمٹانے کی ہدایت کی ہے اور واضح کیا ہے کہ اگر بول انتظامیہ کی جانب سے اس بارے میں کوئی التوا ء لیا گیا تو پھر پیمرا پر تین ہفتوںکے اندر اندر معاملہ نمٹانے کی پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا ، بدھ کوجسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس مظہر عالم پر مشتمل تین رکنی بنچ نے بول ٹیلی ویژن کی جانب سے دائر نظر ثانی کی درخواست کی سماعت کی، اس موقع پر درخواست گزار کی جانب سے شہا ب سرکی ایڈووکیٹ پیش ہوئے ،توعدالت نے ان کو پیمرا کے 26 جنوری کے شو کاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کی ہدایت کی اور کہا کہ جب ہم نے چیئرمین پیمرا کو اپیل کی سماعت کے دوران حکم جاری کیا تو آپ سندھ ہائی کورٹ میںکیوں چلے گئے، فاضل وکیل نے کہا کہ آئین ہمیںیہ حق دیتا ہے کہ ہم عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں کیونکہ پروگرام میں کسی قسم کی نفرت انگیز تقریر نہیں کی گئی تھی..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top