پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کے صاحب زادوں بیرسٹر سعد اور علی نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آئین کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں

لاہور(قدرت روزنامہ16فروری2017)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کے صاحب زادوں بیرسٹر سعد اور علی نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آئین کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں. پاکستان کو قائد اعظم کے وژن کے مطابق دیکھنا چاہتے ہیں جہاں افراد کی بجائے اداروں کو اہمیت دی جائے.

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کے صاحب زادوں بیرسٹر سعد باجوہ اورعلی باجوہ نے امریکی جریدے کو انٹرویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپنے والد کے متعلق بھی بتایا.بیرسٹر سعد نے امریکی جریدے کو انٹرویو میں بتایا کہ اُن کے والد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کتابیں پڑھنے کا شوق ہے اورایسا کبھی نہیں ہوا کہ ان کی میز پر کوئی اچھی کتاب موجود نہ ہو.

00

انہوں نے بتایا کہ ان کی لائبریری میں تاریخ، سفارت کاری اور سیاسیات سے متعلق کتابیں موجود ہیں. جنرل باجوہ یورپی تاریخ میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور بھارت کے بارے میں اُن کا مطالعہ وسیع ہے. ان کا کہناتھا کہ گزشتہ ماہ سالگرہ پر دونوں بھائیوں بیرسٹر سعد اور علی نے اپنے والد جنرل قمر جاوید باوجوہ کو کتابیں تحفے میں دیں جس میں ایک کتاب بھارت سے متعلق تھی. دونوں بیٹوں نے یہ بھی بتایا کہ اُن کے والد کو کرکٹ کھیلنے اور دیکھنے کا شوق ہے. انہیں جاوید میانداد اور ویو رچرڈز کا کھیل بہت پسند ہے. جنرل قمر جاوید باجوہ کو ملکہ ترنم نور جہاں کے سریلے گیت بھی پسند ہیں. ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر سعد اور علی نے بتایا کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ نانی اور دادی کی قبروں پر حاضری دے رہے تھے. اس دوران ان کے والد کو فون کال آئی جس کے بعد جنرل باجوہ وزیراعظم ہاؤس روانہ ہوگئے. بعد میں یہ خبر سامنے آئی کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرمی چیف بنادیا گیا ہے. بیرسٹر سعد کا کہنا تھا کہ اُن کے والد غیر ذمہ داری کو ہرگز برداشت نہیں کرتے. دہشت گردی کے خلاف ان کا مؤقف واضح ہے اور اسے پاکستان کے لیے سب سے بڑا خطرہ سمجھتے ہیں. انتہاپسندی اور دہشت گردی سے نمٹنا ان کے لیے اولین ترجیحات میں شامل ہیں :-

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top