پاکستان اور روس کے درمیان ایم آئی 35 ہیلی کاپٹرز معاہدے میں مزید توسیع ہونے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ15-فروری2017)پاکستان اور روس کے درمیان ایم آئی 35 ہیلی کاپٹرز معاہدے میں مزید توسیع ہونے کا امکان ہے. عسکری ذرائع سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے روس کیساتھ ہوئے دفاعی معاہدے میں مزید توسیع کیلئے سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے.

2015 میں ہوئے معاہدے کے مطابق روس نے پاکستان کو 4 ایم آئی ہیلی کاپٹرز فراہم کرنا ہیں.تاہم اب پاکستان اس معاہدے کو توسیع دیتے ہوئے روس سے مزید دفاعی آلات اور ہتھیار خریدنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے خاص کر پاکستان کی جانب سے روس سے جدید ایس 400ائیر ڈیفنس سسٹم خریدے جانے کا قوی امکان ہے ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top