پشاور دھماکہ ، دھماکے میں جج کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز

 پشاور (قدرت روزنامہ15فروری2017) پشاور کے علاقہ حیات آباد کی ستارہ مارکیٹ میں دھماکہ ہوا. ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان نے دھماکے سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں جج کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا .

گاڑی میں جج کی فیملی سوار تھی. دھماکے میں ڈرائیور جاں بحق جبکہ سول جج آصف جدون سمیت تین خواتین بھی زخمی ہیں. تینوں خواتین کی شناخت رابعہ ،تحریمہ اور آصفہ کے نام سے ہوئی ہے. دوسری جانب میڈیا ذرائع کے مطابق دھماکے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 18افراد زخمی ہوئے ہیں. زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا جا رہا ہے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top