شریفوں کی شامت آگئی، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بڑا قدم اٹھا لیا

b1

اسلام آباد(قدرت روزنامہ15فروری2017) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سربراہ پاکستان تحر یک انصاف عمران خان اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما حمزہ شہباز کو جواب جمع کرانے کے لیے 27فروری تک مہلت دے دی ہے. چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 5رکنی بینچ نے منگل کو عمران خان اور حمزہ شہباز کے خلاف ضمنی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنسز کی سماعت کی.

اس موقع پر عمران خان اور حمزہ شہباز کے وکلا نے الیکشن کمیشن سے جواب داخل کرنے کے لیے وقت دینے کی استدعا کی جس پر الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت27فروری تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی. اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل سید محمد علی بخاری نے کہاکہ الیکشن کمیشن کا نوٹس ملنے پر سماعت کے لیے حاضر ہوئے ہیں اور تحریری جواب کے لیے الیکشن کمیشن سے وقت کی استدعا کی ہے جس پر الیکشن کمیشن نے 27 فروری تک کا وقت دیا ہے . حمزہ شہباز کے وکیل بھی 27 فروری کو جواب جمع کرائیں گے اسی لیے آئندہ سماعت 27 فروری کو طے پائی ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top