پشاور کے علاقے حیات آباد میں پی ڈی اے کے دفتر کے قریب دھماکا ، 2 افراد شہید،18 زخمی

پشاور (قدرت روزنامہ15فروری2017)پشاور کے علاقے حیات آباد میں پی ڈی اے کے دفتر کے قریب دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد شہید اور 18 زخمی ہوگئے. ایکسپریس نیوز کے مطابق حیات آباد میں پی ڈی اے کے دفتر کے قریب زور دار دھماکا ہوا، دھماکے میں سرکاری گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس سے خاتون سمیت 2 افراد شہید اور 18زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے.
دھماکے کے بعد د امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کیا گیا . دھماکے کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ انتہائی زور دار تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی ہے. اس سے قبل آج مہمند ایجنسی کے علاقے غلنئی میں پولیٹیکل ہیڈ کوارٹرز کے دروازے پر ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا جس کے نتیجے میں 3 خاصہ دار اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید ہوئے .
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top