ڈاکٹر شاہد مسعود نے میڈیا چھوڑنے کے اعلان کے پیچھے کی وجہ بتا دی

pic03

اسلام آباد (قدرت روزنامہ15فروری2017) پاکستان کے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے ایک ہفتہ قبل سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں میڈیا کو خیر باد کہنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد انہوں نے نجی ٹی وی چینل کو جوائن کر کے اپنے پروگرام کا دوبارہ سے آغاز کر دیا . نجی ٹی وی چینل پر پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ میں نے سوشل میڈیا پر میڈیا چھوڑنے کا اعلان کیاتھا.

لیکن اس کے بعد نیوز ون پر چوبیس گھنٹے پہلے جب میں نے بات کی کہ پروگرام شروع کرنا ہے تو اس کے بعد ہی پیمرانے مجھ سمیت میرے پروگرام پر تیس دن کی پابندی عائد کی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس پابندی کے لیے کی گئی ای میل میں پاک سیٹلائٹ کو بھی سی سی (CC) کیا گیا جس کا مطالب ہے کہ پروگرام نشر ہونے کی صورت میں پاک سیٹلائٹ کے خلاف بھی کارروائی ہو سکتی ہے .ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے پیمرا کی جانب سے جاری کئے گئے اس حکم نامے کو اٹھا کر سائیڈ پر کر دیا. ساتھ ہی ساتھ میں اس کیس میں میرا ساتھ دینے والے اور پٹیشن تیارکرنے والے افسران کا بھی مشکور ہوں . ڈاکٹر شاہد مسعود نے بایا کہ میرے میڈیا چھوڑنے کی بات کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ کا ایک اور آرڈر جاری ہواہے جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو ایک حکم جاری کیا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کو ہراساںنہ کیا جائے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top