ویلنٹائن ڈے ، شوہر نےنشے کی حالت میں بیوی کو آگ لگا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ15فروری2017) وفاقی دارالحکومت میں ویلنٹائن ڈے پر ایک شخص نے نشے کی حالت میں اپنی بیوی کو آگ لگا دی. تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسلام آباد میں محبت کےعالمی دن پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا .

نشے میں دھت اسلام آباد کے رہائشی ایک شخس نے اپنی بیوی کو آگ لگا دی . انیلہ نامی لڑکی کو تشویشناک حالت میں پمز کے برن سینٹر منتقل کیا گیا جہاں اس کا طبی علاج کیا جا رہا ہے. اسپتال ذرائع کے مطابق انیلہ اشعر کے جسم کا 70فیصد حصہ بری طرح جھلس چکا ہے. اہل خانہ کے مطابق دونوں کی تین سال قبل پسند کی شادی ہوئی تھی.پولیس نے شوہر کی تلاش کاآغاز کر دیا ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top