ڈیسک سیاست میں شریف خاندان کے خلاف تندو تیز تقاریر کرنے والے اعزاز احسن نے بڑا یوٹرن

لاہور(قدرت روزنامہ15فروری2017)ڈیسک سیاست میں شریف خاندان کے خلاف تندو تیز تقاریر کرنے والے اعزاز احسن نے بڑا یوٹرن لیتے ہوئے شریف خاندان کی وکالت کا فیصلہ کرلیا ہے. تفصیلات کے مطابق ایک طرف پاکستان پیپلزپارٹی کے اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ن کو شدید تنقید کا نشان بنایا جارہا ہے لیکن اب پاکستان پیپلزپارٹے کے سینیٹر اور پاکستان سپریم کورٹ بار کے سابق صدر اعتزاز احسن نے شریف خاندان کے شوگر ملز کیس میں بطور وکیل مقدمہ لڑنے کا اعلان کردیا ہے.

سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر شریف خاندان کی تین شوگر ملز کے کیس کی سماعت کو لاہور ہائیکورٹ بھجوایا گیا تھا. جس میں اس عدالت میں شریف خاندان کی جانب سے اعزاز احسن نے اپنا وکالت نامہ جمع کروادیاہے جس میں وہ چیف جسٹس آف لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں بننے والے خصوصی بینچ کے روبرو پیش ہو کر اپنے دلائل پیش کریں گے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top