صوبے کو تین ماہ کے لیے رینجرز کے حوالے کردیں سینیٹر کریم خواجہ

9-22-326x235

اسلام آباد(قدرت روزنامہ15-فروری-2017) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر کریم خواجہ نے صوبہ پنجاب کو”دہشت گردوں کا مرکز” قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صوبے کو تین ماہ کے لیے رینجرز کے حوالے کردیں. تفصیلات کے مطابق نجی نیوزچینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کریم خواجہ کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں موجود کالعدم تنظیمیں نہ صرف پنجاب بلکہ پورے ملک میں نام بدل کر کارروائیاں کررہی ہیں، مگر ان کے خلاف کارروائی نہ ہونے کی وجہ حکومت اور ان تنظیموں کے آپس میں دوستانہ تعلقات ہیں.

انھوں نے کہا کہ قومی ایکشن پلان ناکام ہوچکا ہے اور جو کارروائیاں کی گئیں ان کا مقصد صرف صوبہ سندھ کو ہدف بنانا تھا.کریم خواجہ کا کہنا تھا کہ دوسرا خطرہ سرحدوں سے ہے جہاں سے دہشت گردوں کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے کے ساتھ ہمیں اپنی خارجہ پالیسی کو بھی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے.پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ اس وقت جنوبی پنجاب میں ایک مکمل آپریشن ہونا چاہیئے کیونکہ صوبائی حکومت ناکام ہوچکی ہے اور اسے رینجرز کی مدد سے ان تنظیموں کے خلاف کارروائی کرنی پڑے گی.کریم خواجہ نے کہا کہ پنجاب پولیس کے پاس وہ ہتھیار تک موجود نہیں جن سے وہ وہاں موجود کالعدم نتظیموں سے لڑ سکیں، لہذا یہ کام ان کے بس کی بات نہیں.ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت صوبے میں رینجرز آپریشن کا فیصلہ کرتی ہے تو اس کے کافی بہتر نتائج ہوں گے، کیونکہ یہی دہشت گرد سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں جاکر کارروائی کرتے ہیں.(ت)..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top