وہاڑی روڈ پر نعمان نامی نوجوان نے مبینہ طور پر محبوبہ کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ15-فروری-2017) وہاڑی روڈ پر نعمان نامی نوجوان نے مبینہ طور پر محبوبہ کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی. جس سے نورین نامی خاتون موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ نوجوان نعمان نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی.

واقع کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ خاتون اور نوجوان کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. پولیس حکام کے مطابق خاتون شادی شدہ ہے اور نعمان ان کا ہمسایہ تھا. واقع کی اطلاع خاتون کے شوہر نے دی جس پر قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top