جماعت الاحرار گروپ نے پاکستان میں مسلح حملوں کی نئی لہر کا اعلان کر دیا

pic_1484471366

(قدرت روزنامہ15-فروری-2017) تحریک طالبان پاکستان کے جماعت الاحرار گروپ نے پاکستان میں مسلح حملوں کی نئی لہر کا اعلان کر دیا . جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق جماعت الاحرار نامی دھڑے کی جانب سے جاری کیے گئے ویڈیو بیان کے بعد پاکستان میں مسلح حملوں کا یک نیا خدشہ پیدا ہو گیا ہے.

جماعت الاحرار کے عسکریت پسندوں نے اپنے اس آپریشن کو لال مسجد کے غازی عبدالرشید سے موسوم کیا ہے.غازی عبد الرشید کو سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اس مسجد کے خلاف آپریشن کے دوران ہلاک کر دیا گیا تھا. عسکریت پسند تنظیم کا کہنا ہے کہ ان کے مسلح حملوں کا ہدف پاکستانی فوج پارلیمنٹ عدلیہ پولیس اور حکومتی خفیہ اداروں کے علاوہ کئی دیگر سرکاری اور غیر سرکاری ادارے بھی ہوں گے .ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ مساجد مدارس اور عیدگاہوں جیسے عوامی مقامات کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top