بتایا گیا تھا کہ مظاہرے کی جگہ پر کوئی کاروائی ہوسکتی ہے

pic_1484471366

اسلام آباد(قدرت روزنامہ15-فروری-2017)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے انکشاف کیا کہ لاہور میں گزشتہ ہفتے وزیراعظم نوازشریف پر حملے کا خدشہ تھا ،بتایا گیا تھا کہ مظاہرے کی جگہ پر کوئی کاروائی ہوسکتی ہے ، خودکش بمبار سرحد پار سے آرہے ہیں اور افغانستان میں ان کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں ،ہمیں افغانستان کے ساتھ مل کر اپنی سرحد کو محفوظ بنانا ہے .منگل کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پچھلے جمعہ والے دن گورنر ہائوس پنجاب میں ایک میٹنگ میں جانا تھا مگر وہ نہیں گئے کیونکہ ایجنسیوں کی طرف سے خبردار کیا گیا تھا کہ لاہور میں کچھ دہشت گرد آئے ہوئے ہیں اور خدشہ تھا کہ خدانخواستہ کوئی سانحہ نہ ہوجائے گذشتہ روز بھی تقریباً6بجے کے قریب مال روڈ آنا تھا مگر سیکورٹی خدشات کے باعث نہیں آئے.

.


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top