وزیر داخلہ چوہدری نثار خوفزدہ ہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ15-فروری-2017) پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما سنیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار خوفزدہ ہیں اور دہشتگردوں کے ترجمان بنے ہوئے ہیں اسی لیے دہشتگردی کے بڑے واقعے کے بعد غائب ہو جاتے ہیں . منگل کے روز نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سنیٹر سعید غنی نے کہا کہ دہشت گردی کے بڑے واقعات کے بعد وزیر داخلہ چوہدری نثار غائب ہوجاتے ہیں ، وزیر داخلہ اپنے کام میں سنجیدہ ہیں بھی یا نہیں ،وزیر داخلہ خوفزدہ ہیں اور دہشت گردوں کے ترجمان بنے ہوئے ہیں انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا .

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top