پاکستانی شہری حصول روزگار کے لئے بیرون ملک جاتے ہیں اور خون پسینہ بہا کر اپنی کمائی پاکستان بھیجتے ہیں

23

اسلام آباد (قدرت روزنامہ15فروری2017)پاکستانی شہری حصول روزگار کے لئے بیرون ملک جاتے ہیں اور خون پسینہ بہا کر اپنی کمائی پاکستان بھیجتے ہیں مگر محمد سلیمان خان نامی پاکستانی نژاد شہری برطانیہ گیا تو فراڈ کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے اور لوٹ کا مال پاکستان لا کر اتنا بڑا محل بنا ڈالا کہ جسے دیکھ کر گورے بھی حیرت میں ڈو ب گئے.محمد سلیمان خان، جسے جرم کی دنیا میں جرنیل کے نام سے جاناجاتا ہے، نے ناصرف برطانیہ میں لاکھوں پاﺅنڈ کی جائیداد بنارکھی تھی بلکہ پاکستان میں اپنا عالیشان محل تعمیر کرنے پر بھی 23 لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 36کروڑ پاکستانی روپے) خرچ کئے.

برمنگھم شہر سے تعلق رکھنے والے سلیمان خان نے برطانیہ میں بھی پانچ لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً ساڑھے 7 کروڑ پاکستانی روپے) کا بنگلہ بنارکھا تھا جبکہ مہنگی ترین گاڑیوں میں گھومتا تھا، مگر اس کی آمدنی کے ذرائع کسی کو معلوم نہ تھے.  برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ محمد سلیمان خان نے ٹیکس فراڈ کے ذریعے لاکھوں پاﺅنڈ خوردبرد کئے اور برطانیہ کے علاوہ پاکستان میںبھی وسیع و عریض جائیدادیں بنائیں. برطانیہ کی ایک عدالت نے اسے 2014ءمیں چار سال قید کی سزا سنائی جبکہ 22لاکھ پاﺅنڈ حکومتی خزانے میں واپس کرنے کا حکم بھی دیا. محمد سلیمان خان نے بھاری جرمانے کے خلاف اپیل دائر کر دی جس میں موقف اختیار کیا کہ وہ اتنی بڑی رقم ادا نہیں کرسکتا. گزشتہ روز کورٹ آف اپیل نے یہ درخواست خارج کرتے ہوئے ایک بار پھر حکم سنادیا کہ اسے جرمانے کی رقم بہرصورت ادا کرنا ہوگی.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top