متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے پولٹری مصنوعات پر عائد 8 سالہ پابندی ختم کر دی

19

دبئی /اسلام آباد (قدرت روزنامہ15فروری2017)متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے پولٹری مصنوعات پر عائد 8 سالہ پابندی ختم کر دی ،پاکستان نے یو اے ای کے اقدام کا خیر مقدم کیا ہے . منگل کو وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یو اے ای نے پاکستان سے پولٹری مصنوعات پر عائد 8 سالہ پابندی ختم کردی .

یو اے ای کی طرف سے پابندی ختم کرنے کے

اقدام کو سراہتے ہیں . یو اے ای سالانہ 70 کروڑ ڈالر کی پولٹری مصنوعات درآمد کرتا ہے. انہوں نے کہا کہ پولٹری مصنوعات پر عائد پابندی کے خاتمے سے پاکستانی برآمدات بڑھیں گی . مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن اور پاکستانی سفیر معظم احمد خان کی پابندی ختم کرانے کی کوششیں قابل تعریف ہیں. واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کا طویل المدتی تجارتی شراکت دار ہے .————————– ——————————————cحنا شاہنواز اپنے خاندان کی سب سے پڑھی لکھی خاتون تھی جس نے ایم فل تک تعلیم حاصل کر رکھی تھی. مقتولہ اسلام آباد میں ایک این جی او سے وابستہ تھیں اور ماہانہ 80 ہزار روپے کما رہی تھی. حنا شاہنواز کے والد کو کینسر کا مرض لاحق ہوا تو اس نے اپنے خاندان کی کفالت کیلئے نوکری شروع کر دی تاہم اس کے والد جانبر نہ ہو سکے جبکہ کچھ عرصہ بعد ہی اس کے بھائی کو بھی ایک جھگڑے میں قتل کر دیا گیا. والد کے انتقال اور بھائی کے قتل کے بعد وہ اپنے خاندان کی واحد کفیل تھی. خاندانی ذرائع کے مطابق حنا کا کزن محبوب اس کی ملازمت کے خلاف تھا اور اسے متعدد مرتبہ اس سے منع کر چکا تھا، تاہم حنا شاہنواز نے اپنی ملازمت جاری رکھی، جس کے باعث محبوب نے مبینہ طور پر اسے قتل کر دیا. قتل کے واقعے کے بعد ملزم موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جس کی تلاش کیلئے پولیس نے کوششیں شروع کر دی ہیں تاہم ابھی تک انھیں اس میں کوئی کامیابی نہیں مل سکی ہے

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top