تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی رائے حسن نواز کو نااہل قراردینے کیلئے دائر نظر ثانی کی درخواست خارج کر دی ہے

pic_1484471366

اسلام آباد(قدرت روزنامہ15-فروری-2017) سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی رائے حسن نواز کو نااہل قراردینے کیلئے دائر نظر ثانی کی درخواست خارج کر دی ہے . منگل کوچیف جسٹس ثاقب نثار کی سر براہی میں جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ، یادرہے کہ 2013 ء کے الیکشن میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 162 ساہیوال سے منتخب ہونے والے رائے حسن نواز کوان کے مخالف امیدوار حاجی محمد ایوب کی جانب سے اثاثے چھپانے کے الزام پرالیکشن ٹریبونل نے نااہل قرار دیا تھا اوربعد ازاں ٹریبونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ نے برقرار رکھا تھا جس کیخلاف نظر ثانی کی اپیل دائر کی گئی تھی .

سماعت کے دوران رائے حسن نواز کے وکیل ازیر کرامت بھنڈاری نے پیش ہوکر موقف اختیار کیا کہ رائے حسن نواز ساہیوال سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے. الیکشن ٹربیونل نے رولز 76-Aکے تحت سوموٹو کی جوریڈکشن استعمال کرکے اپنی حد سے تجاوزکیا ہے ، فاضل وکیل نے بتایاکہ میرے موکل پر الزام تھا کہ انہوں نے اثاثہ جات کی تفصیلات کاغذات کاغذات نامزدگی میں چھپائی ہیں..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top