ایل او سی پر اشتعال انگیزی ،دفتر خارجہ نے بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے احتجاجی مراسلہ تھما دیا

n1

اسلام آباد (قدرت روزنامہ14فروری2017)لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے تین پاکستانی فوجی جوانوں کی شہادت پر دفتر خارجہ نے بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا ہے .

 میڈ یا رپورٹس کے مطابق ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف دفتر خارجہ نے بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا اور انہیں احتجاجی مراسلہ بھی دے دیا .
دفتر خارجہ کاکہنا تھا کہ ایل او سی پر بھارت بلا اشتعال فائرنگ کر کے سرحدی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے .واضح رہے کہ گزشتہ روز ایل او سی کے بھمبر سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے تین پاکستانی جوان شہید ہو گئے تھے .
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top