وزیر اعلیٰ سندھ نے ایک اور وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں استاد کے تشدد سے متاثرہ طالبعلم کو علاج کے لیے نیویارک بھجوا دیا

b2

اسلام آباد (قدرت روزنامہ14فروری2017)وزیر اعلیٰ سندھ نے ایک اور وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں استاد کے تشدد سے متاثرہ طالبعلم کو علاج کے لیے نیویارک بھجوا دیا. تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں تشدد کا نشانہ بننے والا محمد احمد علاج کے لیے امریکا روانہ ہوگیا.

طالب علم کے ہمراہ اس کے والد بھی نیویارک روانہ ہوئے. محمد احمد کا امریکا کے سن سٹی اسپتال میں سندھ حکومت کے خرچ پر علاج ہوگا. سندھ حکومت نے علاج کے لیے 4 کروڑ روپے کی خطیر رقم اسپتال کو منتقل کردی. بچے کے والد کی رہائش کے لیے امریکا میں فور اسٹار ہوٹل میں بندوبست کیا گیا ہے. احمد کی صحت یابی کے لیے مزید اخراجات بھی سندھ حکومت برداشت کرے گی. یاد رہے محمد احمد حسین کو لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں ایک استاد نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد اسے پہلے مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا. میڈیکل رپورٹ کے مطابق طالب علم پر بھاری چیز سے ضرب لگنے کے شواہد ملے ہیں جس کی وجہ سے وہ آکسیجن کی کمی کا شکار ہوگیا اور دماغ کو آکسیجن نہ پہنچنے کے باعث وہ ذہنی استعداد کھو رہا ہے. ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ احمد کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں. احمد کے والد نے وزیر اعلیٰ سندھ سے بچے کے بیرون ملک علاج کے لیے اپیل کی تھی جس کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے امریکا میں احمد کا علاج کروانے کی منظوری دی تھی...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top