پنجاب کو پرامن سمجھنا غلط فہمی تھی-سیکورٹی ادارے ضروری سمجھیں تو جنوبی پنجاب میں آپریشن ہونا چاہیے- میاں عبدالمنان

ا سلام آباد(قدرت روزنامہ14فروری2017)حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے راہنما میاں عبدالمنان نے کہا ہے کہ دہشت گردی سے متعلق صوبہ پنجاب کو پرامن صوبہ سمجھنا حکومت کی غلط فہمی تھی اور ایسے واقعات کے خاتمے کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے.نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میاں عبدالمنان کا کہنا تھا کہ حکومت کے تمام انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ رابطے ہیں اور اگر وہ ضروری سمجھتے ہیں تو جنوبی پنجاب میں ایک مکمل آپریشن ہونا چا ہیے.

انھوں نے کہا کہ لاہور دھماکے کے بعد آنکھیں کھولنی چاہئیں تاکہ دیکھا جائے کہ کہاں کہاں غلطیاں ہوئی ہیں اور انہیں کیسے درست کرنا ہے .اس سوال پر کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ پنجاب کو ہدف بنانا دہشت گردی کو دوبارہ سے فروغ دینے کی کوئی نئی سازش ہے؟ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ یقیناً یہ ملک دشمن عناصر ہیں، جن میں غیر ملکی طاقتیں بھی ملوث ہیں اور لاہور میں دھماکا بھی ایسے وقت میں کیا گیا جب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل یہاں ہونا تھا...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top