عدالت عظمیٰ میں “پانامہ پیپرزلیکس کیس” کے لئے قائم پانچ رکنی لارجربنچ کے رکن جسٹس شیخ عظمت سعید کو راولپنڈی انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی (آرآئی سی) ڈاکٹروں کی ٹیم نے معائنہ کے بعد تندرست قراردیدیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ14فروری2017)عدالت عظمیٰ میں “پانامہ پیپرزلیکس کیس” کے لئے قائم پانچ رکنی لارجربنچ کے رکن جسٹس شیخ عظمت سعید کو راولپنڈی انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی (آرآئی سی) ڈاکٹروں کی ٹیم نے معائنہ کے بعد تندرست قراردیدیا ہے جس کی بنا پر وہ کل بروز بدھ سے پانامہ پیپرز لیکس کیس کی سماعت کرنے والے بنچ میں شامل ہوں گے.

ذرائع کے مطابق جسٹس شیخ عظمت سعید سوموار کے روزمعائنہ کے لیے آرآئی سی گئے تھے جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا اور ان کو صحت مند قرار دیدیا ہے، واضح رہے کہ جسٹس شیخ عظمت سعید کو 31 جنوری کو دل کی تکلیف ہوگئی تھی جس پر ڈاکٹروں نے انہیں ایک ہفتہ کے لئے آرام کرنے کا مشورہ دیا تھا.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top