لاٹری نکلنے کا لالچ دے کر شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے والے گینگ کے 2 ملزم گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ14فروری2017)اسلام آباد سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے بذریعہ فون انعام نکلنے کا لالچ دے کر لوگوں سے رقم بٹورنے والے ایک منظم گینگ کے 2 ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 5 لاکھ روپے برآمد کر لئے ہیں. تفصیلات کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر) محمد الیاس کی ہدایت پر ڈی ایس پی سی آئی اے بشیر احمدنون نے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے بذریعہ فون انعام نکلنے کالالچ دے کر لوگوں سے رقم بٹورنے والے ایک منظم گینگ کے 2 ملزموں حبیب احمد ولد عبدالستار قوم اوڈھ اور محمد یوسف ولد نیک محمد قوم اوڈھ ساکن چک نمبر 40 شمالی پٹھان والا تحصیل و ضلع سرگودھا کو گرفتار کر لیا ہے.

 ذرائع کے مطابق ملزمان نے بذریعہ فون ایک خاتون ماہ جبین بی بی دختر بشیر احمد ساکن سیکٹر I-8/1 اسلام آباد کو انعام کا جھانسہ دیکر 525000 روپے ہتھیا لئے جس کا مقدمہ نمبر 362 مورخہ 26-09-2016 بجرم 420/34 ت پ تھانہ I-A درج درج کیا گیا. سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزموں کو سراغ لگا کر نہیں گرفتار کر کے دھوکہ دہی کے ذریعے بٹورے گئے پانچ لاکھ روپے بھی برآمد کر لئے ہیں.

یہ ملزم خود کو سعودی عرب، کویت اور دبئی کا شہری ظاہر کر کے عربی زبان میں بھی بات کرتے ہیں جن کی نسبت متعلقہ تھانہ جات سے پڑتال ریکارڈ کروائی جا رہی ہے. گرفتار ملزموں سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید افراد کی گرفتاری کا بھی امکان ہے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top