صحافتی کارکنان کو تحفظ فراہم کیاجائے،ان کی جانوں سے کھیلنا ناقابل برداشت ہے، پرویز مشرف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ13فروری2017)آل پاکستان مسلم لیگ کے چئیرمین پرویز مشرف اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے گزشتہ روز کراچی میںسما ٹی وی کی ڈی ایس این جی وین پر فائرنگ اور اس کے نتیجے میں اسسٹنٹ کیمرہ مین تیمور خان کی ہلاکت پر گہرے رنج کا اظہار کیا.اپنے ایک مشترکہ مذمتی بیان میں دونوں راہنمائوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں ایسے حالات پیدا کر دئیے گئے ہیںجن میںصحافی اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں.

سماء ٹی وی کی ڈی ایس این جی پر حلہ اور کسی صحافتی کارکن کی شہادت پہلا واقعہ نہیں ہے.صحافت سے وابستہ کارکنان اور ادارے اس سے قبل بھی ایسی وارداتوں کے شکار ہو چکے ہیں مگر افسوس کہ اس حوالے سے کوئی مستقل لائحہ عمل اختیار نہیں کیاگیا جس وجہ سے ایسے واقعات آئے روز رونما ہورہے ہیں.انہوں نے کہا کہ صحافتی کارکنان اور اداروں کو بھرپور تحفظ فراہم کیاجائے تا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن ادا کر سکیں.اے پی ایم ایل کے راہنمائوں نے شہید ہونے والے اسسٹنٹ کیمرہ مین تیمور خان کے لواحقین سے گہری ہمدردی کا اظہار کیااور انہیں یقین دلایا کہ دکھ کی اس گھڑی آل پاکستان مسلم لیگ کی تمام تر ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top