حکومت یوم محبت منانے پرتو اعتراض کرتی ہے لیکن کالعدم جماعتیں کھلے عام جلسے کرتی ہیں،سسی پلیجو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ13فروری2017) سینیٹ میں نیشنل ایکشن پلان پر بحث کے دوران ویلنٹائن ڈے کے تذکرے پر پیپلز پارٹی کی سینیٹر سسی پلیجو نے کہا کہ حکومت یوم محبت منانے پرتو اعتراض کرتی ہے لیکن کالعدم جماعتیں کھلے عام جلسے کرتی ہیں ، (ن) لیگ کے نہال ہاشمی نے کہا کہ ویلنٹائن جن کی رشتہ دار ہے وہ ویلنٹائن ڈے منائیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہم تو پروین شاکر اور بانو قدسیہ کے دن منائیں گے . پیر کو سینیٹ میں نیشنل ایکشن پلان پر بحث کے دوران ویلنٹائن ڈے بھی زیربحث رہا .
پی پی پی کی رکن سینیٹ سسی پلیجو نے کہا کہ حکومت ویلنٹائن ڈے منانے پر بھی پابندی عائد کر رہی ہے . محبت کے دن پر تو پابندی ہے لیکن دہشتگردوں کو پوچھنے والا کوئی نہیں . نفرت انگیز تقریریں کرنے والوں کو کھلی چھٹی ہے . کالعدم جماعتیں جلسے کر سکتی ہیں لیکن امن و محبت پر یقین رکھنے والوں کوویلنٹائن ڈے منانے کی اجازت نہیں .(ن ) لیگ کے نہال ہاشمی نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے سسی پلیجو کی تنقید کا جواب دیا انہوں نے کہا کہ ہمیں ویلنٹائن کا دن منانے والوں پرکوئی اعتراض نہیں ویلنٹائن جن کی رشتہ دار ہے وہ شوق سے اس کا دن منائیں ہم تو اس ملک میں پروین شاکر ، بانو قدسیہ اور اشفاق احمد کے دن منائیں گے .
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top