سائنس دانوں اور انجینئرز نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنا یا :جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی (قدرت روزنامہ13فروری2017)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کا دورہ کیا جہاں ان کا استقبال اسٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل نے کیا .آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاکستان اسٹریٹجک پروگرام سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی جس پر انہوں نے اسٹر یٹجک پروگرام سے متعلق کوششو ں کو سراہا .

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ سائنس دانوں اور انجینئرز نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا یا ہے ،ملکی سائنسدانوں اور انجینئرز کا کردار بہت اہم ہے .انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے دفاع میں اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کا اہم ترین کردار ہے ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top