آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک آرمی کو امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے کی ہدایت کردی

n5

راولپنڈی (قدرت روزنامہ13فروری2017) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک آرمی کو امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے کی ہدایت کردی ہے. پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور دھماکے کی پرزور مذمت کی اور ہدایت کی ہے کہ آرمی کمانڈرز اور حساس ادارے سول اداروں سے امدادی کارروائیوں میں تعاون کریں.

 واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے باہر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 16 سے زائد افراد شہید جبکہ 70 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں. دھماکہ ہونے کے بعد پاک آرمی کے دستے موقع پر پہنچ چکے ہیں اور علاقے کو سیل کرکے امدادی کارروائیاں کر رہے ہیں.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top