چیف جسٹس سپریم کورٹ نے تارکین وطن سے شناختی کارڈ کی زائد فیس وصول کرنے پر نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ13فروری2017) چیف جسٹس سپریم کورٹ نے تارکین وطن سے شناختی کارڈ کی زائد فیس وصول کرنے پر نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی.تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جناب جسٹس میاں نثار نے نادرا کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے پی او سی جاری کرنے کی مد میں فیس کی زائد وصولی کا نو ٹس لے لیا.
چیف جسٹس نے چیئرمین نادرا سے دس روز میں رپورٹ طلب کرلی. مذکورہ نوٹس انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانی کی آئینی درخواست پر لیا.ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق بیرون ملک مقیم ایک پاکستانی نے درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ نادرا کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے جاری کیا جانے والا پاکستان اوریجن کارڈ کے اجراء کی فیس پہلے سو ڈالت مقرر کی گئی تھی.درخواست گزار کا کہنا تھا کہ بعد ازاں فیس بڑھا کر ایک سو پچاس ڈالر اور اب 22 ہزار روپے روپے کردی گئی ہے. جبکہ شناختی کارڈ منسوخی کے بھی31 ہزار روپے لیے جا رہے ہیں. جس پر چیف جسٹس نے چیئرمین نادرا سے دس روز میں رپورٹ طلب کرلی ہے.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top