جنوبی وزیرستان کے علاقے زرملن میں بارودی سرنگ کا دھماکہ،3 ایف سی اہلکار شہید

جنوبی وزیرستان(قدرت روزنامہ13فروری2017)جنوبی وزیرستان کے علاقے زرملن میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہونے سے 3 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے.

 تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے میں دھماکہ اس وقت ہوا جب سکیورٹی فورسز اہلکاروں کی موٹرسائیکل سرنگ کے قریب سے گذر رہی تھی.
پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جبکہ دھماکہ ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر ے میں لے لیا ہے .وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نےشہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا اور واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top