نئی سیاسی جماعت نہیں بنا رہا ،ایم کیو ایم کی قیادت سنبھالنے کی خبروں میں صداقت نہیں:پرویز مشرف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ13فروری2017)نئی سیاسی جماعت نہیں بنا رہا ،ایم کیو ایم کی قیادت سنبھالنے کی خبروں میں صداقت نہیں، سابق صدر جرنل پرویز مشرف کی یوتھ پارلیمنٹ کے وفدسے دبئی میں ملاقات کے دوران گفتگو. تفصیلات کے مطابق یوتھ پارلیمنٹ کے وفدنے آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف سے دبئی میں ملاقات کی اس موقع پر سابق صدر کا کہنا تھا ملک میں گڈ گورننس کا بحران اور قومی سطح پر سیاسی قیادت کا فقدان ہے، عوام کو ڈرانے کے بجائے انہیں معاشی اور سیاسی طور پر مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، نئی سیاسی جماعت بنانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، بنیادی طور پر مہاجر ہوں اور مہاجروں سے دلی ہمدردی ہے، لیکن ایم کیو ایم کی قیادت سنبھالنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، جلد پاکستان آکر سیاسی سرگرمیوں میں بھرپر حصہ لوں گا.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top